تازہ ترین
23 سال بعد پاکستانی صدر کا جرمنی کا دورہ، آصف زرداری کو گارڈ آف آنر پیش پاکستان سرحدوں کی حفاظت کے لیے مکمل تیار ہے، دہشت گردی افغانستان سے آرہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد میں مین ہیٹن طرز کا منصوبہ بنانے کا اعلان، سعودی سرمایہ کاروں کو دعوت فورسز کے ساتھ مخلصانہ طور پر کھڑی نہ ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی: رانا ثنا اللہ ٹرمپ کا ایران پر جلد دوبارہ حملے کا اشارہ، مزید کارروائی کا امکان ظاہر کردیا ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا پر طنز، اسرائیل سے تعلقات کو ’طفیلی‘ قرار دے دیا سعودی اتحاد کا دعویٰ، حوثیوں کے بیلسٹک میزائل اور ڈرونز فضا میں تباہ کردیے گئے یورپی یونین کے فنڈز میں مبینہ فراڈ، لیتھوانیا میں 12 افراد پر فردِ جرم عائد ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.65 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 11.85 فیصد ہوگئی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز، 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی پیٹرول پمپ مالکان کے ڈیلی پرائس میکانزم پر تحفظات، وفاقی وزیر سے ملاقات کا مطالبہ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی سستے، فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کمی پرائیویسی خدشات پر میٹا نے اے آئی ایجنٹ میوز کا چیٹ شیئرنگ فیچر معطل کردیا یوٹیوب موبائل ایپ میں بڑی تبدیلیاں، کسٹم فیڈز کا نیا فیچر متعارف اے آئی ہیکرز سے تحفظ کے پانچ مؤثر طریقے، ماہرین کی اہم تجاویز مشہور گیم اسٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو 30 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
پاکستان خبر

حرا سومرو کا عمر سے متعلق تبصروں پر سینئر اداکاراؤں کو جواب

حرا سومرو کا عمر سے متعلق تبصروں پر سینئر اداکاراؤں کو جواب

کراچی ( شو بز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ حرا سومرو نے شوبز انڈسٹری میں عمر سے متعلق تبصروں پر بعض سینئر اداکاراؤں کو جواب دے دیا۔حرا سومرو نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ شادی کی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے عمر کے حوالے سے ہونے والی گفتگو پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اداکارہ نے کہا کہ وہ ان کئی پاکستانی اداکاراؤں سے کافی کم عمر ہیں جن کے ساتھ وہ کام کرچکی ہیں اور انہیں عمر کے معاملے پر کوئی پریشانی نہیں، تاہم اب صورتِ حال انہیں عجیب محسوس ہونے لگی ہے۔حرا سومرو نے کسی اداکارہ کا نام لیے بغیر دعویٰ کیا کہ بعض سینئر اداکارائیں اس لیے انہیں خود سے زیادہ عمر کا ظاہر کرنے کی کوشش کرتی ہیں کیونکہ وہ بچوں کی ماں ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے بہت کم عمر میں شادی کی تھی اور بچوں کی ماں بننے کا یہ مطلب نہیں کہ ان کی عمر سینئر اداکاراؤں کے برابر یا ان سے زیادہ ہوگئی ہے۔حرا سومرو نے کہا کہ براہِ کرم میری عمر کو چھوڑ دیں اور اپنی عمر کی فکر کریں۔اداکارہ ’تیرے بن‘ اور ’جانِ جہاں‘ سمیت متعدد مقبول پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔ وہ کم عمری میں شادی کے بعد دو بچوں کی والدہ بھی ہیں۔