تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

ہاکی کپتان عماد شکیل بٹ کو برطانیہ ویزا نہ مل سکا، اوور اسٹے تنازع کی وجہ سامنے آگئی

ہاکی کپتان عماد شکیل بٹ کو برطانیہ ویزا نہ مل سکا، اوور اسٹے تنازع کی وجہ سامنے آگئی

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کو پرو ہاکی لیگ کے سلسلے میں برطانیہ کا ویزا نہ ملنے کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق عماد بٹ کو ویزا اس لیے جاری نہیں کیا گیا کیونکہ وہ ماضی میں انگلینڈ میں اپنے ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجود مزید وقت تک مقیم رہے تھے۔بتایا گیا ہے کہ وہ چند ماہ قبل انگلینڈ ہاکی لیگ کھیلنے گئے تھے، جہاں ان کے ویزے کی مدت ختم ہو چکی تھی، تاہم کلب کی جانب سے ویزے کی توسیع کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔وطن واپسی پر انہیں برطانیہ میں اوور اسٹے کے باعث جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا تھا، جس کے اثرات اب موجودہ ویزا درخواست پر بھی پڑے ہیں۔دوسری جانب ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو بیلجئیم کے ہاتھوں چھ صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جو کہ ایونٹ میں قومی ٹیم کی مسلسل گیارہویں ناکامی ہے۔