تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

ہاکی کھلاڑیوں کو روزانہ 110 ڈالر دے رہے ہیں، صدر پی ایچ ایف

ہاکی کھلاڑیوں کو روزانہ 110 ڈالر دے رہے ہیں، صدر پی ایچ ایف

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے کہا ہے کہ قومی ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ 110 ڈالر دیے جا رہے ہیں، جبکہ فیڈریشن کے مالی معاملات بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔پاکستان ہاکی لیگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے فیڈریشن کی صدارت سنبھالی تو ان کی اولین ترجیح ادارے کی مالی صورتحال کو مستحکم کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ قومی ہاکی ٹیم کو مالی وسائل کی کمی سے پیدا ہونے والی مشکلات سے نکالنا چاہتے تھے، کیونکہ فنڈز کی قلت کے باعث پاکستان ہاکی کو مسائل کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔صدر پی ایچ ایف کے مطابق فیڈریشن نے لڑکوں اور لڑکیوں کی جونیئر ٹیموں کو بھی بیرون ملک مقابلوں میں شرکت کے لیے بھیجا ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان نے ہاکی کے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں جتنی شرکت کی، اتنی گزشتہ دس برس میں نہیں ہوئی۔محی الدین وانی نے بتایا کہ پاکستان ہاکی میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے اور غیر ملکی کوچز کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہر کھیل کو مالی معاونت فراہم نہیں کر سکتی، اسی لیے ہاکی فیڈریشن نے اپنے لیے اسپانسرز بھی تلاش کیے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان ہاکی لیگ کا آغاز آئندہ سال لاہور سے کیا جائے گا۔