تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ہالی وڈ اداکارہ نے پاکستانی بیگ سے دنیا کی توجہ حاصل کر لی

ہالی وڈ اداکارہ نے پاکستانی بیگ سے دنیا کی توجہ حاصل کر لی

لاہور( شوبز ڈیسک) ہالی وڈ کی معروف اداکارہ این ہیتھوے نے اپنی نئی فلم دا ڈیول ویئرز پراڈا 2 کی تشہیری سرگرمیوں کے دوران پاکستانی فیشن کو عالمی سطح پر اجاگر کر دیا۔میکسیکو سٹی میں منعقدہ تقریبات کے دوران اداکارہ نے پاکستان کے فیشن برینڈ وارپ کا تیار کردہ سیاہ رنگ کا بیگ استعمال کیا، جس نے سوشل میڈیا پر غیر معمولی توجہ حاصل کی۔اس موقع پر این ہیتھوے سیاہ رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس تھیں جس پر سنہری کام کیا گیا تھا، جبکہ پاکستانی برینڈ کا بیگ ان کی شخصیت اور انداز کو مزید دلکش بنا رہا تھا۔ برینڈ کے سماجی رابطے کے صفحے پر بھی اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں۔برینڈ کی ویب سائٹ کے مطابق اداکارہ نے ٹوبلا بلیک نامی بیگ استعمال کیا، جبکہ وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میکسیکو سٹی پہنچنے پر مداحوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔یہ فلم 2006 میں ریلیز ہونے والی مقبول فلم کا تسلسل ہے، جس کا شائقین طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔ نئی فلم میں ایک بار پھر مرکزی کردار پیش کیے جائیں گے جبکہ اس بار کئی نئے اداکار بھی کہانی کا حصہ ہوں گے۔ فلم یکم مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اس پاکستانی برینڈ کی مصنوعات کو مختلف عالمی شخصیات استعمال کر چکی ہیں، جس سے اس کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔