تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ہما سلیم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ الزامات کے بعد غائب

ہما سلیم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ الزامات کے بعد غائب

کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہما سلیم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ایک قومی کرکٹر پر ہراسانی، دھمکیوں اور ذہنی دباؤ ڈالنے کے الزامات سامنے آنے کے ایک روز بعد اچانک دستیاب نہیں رہا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔صارفین جب ہما سلیم کا انسٹاگرام پروفائل کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں تو انہیں "معذرت، یہ صفحہ دستیاب نہیں ہے" کا پیغام نظر آ رہا ہے۔ تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اکاؤنٹ انسٹاگرام انتظامیہ کی جانب سے معطل کیا گیا ہے یا اسے خود ہما سلیم نے حذف یا عارضی طور پر غیر فعال کیا ہے۔واضح رہے کہ ہما سلیم نے چند روز قبل اپنی انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے ایک بیان جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے ایک نامعلوم قومی کرکٹر پر ہراسانی، دھمکیوں اور ذہنی و جذباتی دباؤ ڈالنے کے الزامات عائد کیے تھے۔اگرچہ ماڈل نے کسی کھلاڑی کا نام ظاہر نہیں کیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ کرکٹر سے رابطہ ختم ہونے کے باوجود انہیں مبینہ طور پر مسلسل پریشان کیا جاتا رہا اور حالیہ دنوں میں دھمکیوں کا سلسلہ بھی شروع ہوا۔ہما سلیم نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ طویل عرصے تک ایک مشکل اور تکلیف دہ تعلق کا حصہ رہیں، لیکن خاموش رہنے کے باوجود حالات میں بہتری نہ آنے پر انہوں نے اپنا مؤقف عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا۔