تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

رومانوی مناظر پر ہنسی چھوٹ جاتی تھی، علی رضا کا دلچسپ انکشاف

رومانوی مناظر پر ہنسی چھوٹ جاتی تھی، علی رضا کا دلچسپ انکشاف

اسلام آباد ( شوبز ڈیسک) اداکار علی رضا نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ حنا آفریدی ان کے لیے فیملی ممبر کی حیثیت رکھتی ہیں اور رومانوی مناظر کی شوٹنگ کے دوران اکثر ہنسی آ جاتی تھی۔ایک انٹرویو میں دونوں فنکاروں نے اپنے اداکاری کے تجربات اور مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔ میزبان کی جانب سے نجی ٹی وی ڈرامے کے رومانوی مناظر سے متعلق سوال پر علی رضا نے بتایا کہ جب بھی ایسے مناظر فلمائے گئے تو دونوں بے ساختہ ہنس پڑتے تھے، تاہم پیشہ ورانہ انداز اپنانے سے کام آسان ہو جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ حنا آفریدی ان کی قریبی دوست ہیں اور ان کے درمیان ایک اعتماد اور ہم آہنگی کا ماحول موجود ہے، جس کی بدولت انہوں نے کئی ایسے مناظر بھی کامیابی سے مکمل کیے جن کی توقع کم کی جا رہی تھی۔اداکارہ حنا آفریدی نے بھی اس موقع پر بتایا کہ بعض مناظر میں وہ علی رضا سے مشورہ کرتی تھیں اور پھر ہدایتکار سے رہنمائی لے کر سین کو بہتر انداز میں مکمل کیا جاتا تھا۔