تازہ ترین
صدر اور وزیراعظم کا قوم سازی میں اساتذہ کے کردار کو خراجِ تحسین امریکی سینیٹر کا ایران سے سفارتی معاہدے کو ترجیح دینے پر زور تبدیلی گالیوں سے نہیں، کام کرکے دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلی کی بنیاد بن سکتا ہے: مریم نواز خواجہ آصف کے پی حکومت سے دہشت گردی پر 8 سوالات بلغاریائی حکمران زار سیموئیل کی باقیات 60 سال بعد وطن واپس سعودی تنصیبات پر حوثی حملے، عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا صحت اور فارما شعبے میں خود انحصاری، برآمدات بڑھانے کیلئے اہم پیش رفت ملکی برآمدات 30.139 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، 45 فیصد اضافہ پاکستان کی معاشی پوزیشن مضبوط، آئی ایم ایف سے نکلنے کا موقع سرکاری قرضے 10 سال میں 340 فیصد بڑھ گئے، حجم 86.7 کھرب روپے ایران کی سخت وارننگ، حملے کیلئے سرزمین استعمال ہوئی تو جواب مختلف ہوگا اداکارہ نوال پرویز ملک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں گلاسٹن بری 2027 کے تمام ٹکٹس 45 منٹ میں فروخت ہوگئے انجلینا جولی نے غزہ کی تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں دبئی میں صبا قمر اور راکھی ساونت کی اچانک ملاقات
پاکستان خبر

عمران خان 10 سال بعد فلمی دنیا میں واپس آگئے

عمران خان 10 سال بعد فلمی دنیا میں واپس آگئے

ممبئی( شو بز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار عمران خان تقریباً ایک دہائی کے وقفے کے بعد ایک بار پھر بڑے پردے پر واپسی کیلئے تیار ہیں۔ اداکار نے اپنی نئی فلم کے ذریعے واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں کو بھی خوشخبری سنا دی۔43 سالہ عمران خان نے آخری بار 2015 میں کنگنا رناوت کے ساتھ فلم کٹی بٹی میں اداکاری کی تھی، جس کے بعد انہوں نے فلمی سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ اب وہ دانش اسلم کی ہدایت کاری میں بننے والی رومانوی مزاحیہ فلم ادھورے ہم، ادھورے تم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔عمران خان رومانوی مزاحیہ فلموں میں اپنی اداکاری کے باعث ناظرین میں مقبول رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نئی فلم موجودہ دور کی فلموں میں محسوس ہونے والی بعض کہانیوں اور جذبات کی کمی کو پورا کرنے کی ایک شعوری کوشش ہے۔اداکار کے مطابق ادھورے ہم، ادھورے تم ایک بالغ رومانوی مزاحیہ فلم ہے، جس میں ایسے موضوعات اور جذبات پیش کیے جائیں گے جو ان کے خیال میں آج کی فلموں میں بعض اوقات نظر انداز ہوجاتے ہیں۔عمران خان نے مداحوں سے کہا کہ اگر انہیں ان کی سابقہ رومانوی مزاحیہ فلمیں پسند آئی تھیں تو نئی فلم بھی انہیں ضرور محظوظ کرے گی۔ انہوں نے آئی ہیٹ لو اسٹوریز، بریک کے بعد، ایک میں اور ایک تو اور میرے برادر کی دلہن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان فلموں کا امتزاج پسند کرنے والے ناظرین کیلئے 10 سال بعد آنے والی یہ فلم بھی خاص ہوگی۔فلم میں اداکارہ بھومی پڈنیکر بھی عمران خان کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم اس وقت تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور اسے 2026 کے اختتام پر نیٹ فلکس پر پیش کیے جانے کی توقع ہے۔