تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

بچپن میں عمران خان میرے پسندیدہ اداکار تھے، بھومی پڈنیکر

بچپن میں عمران خان میرے پسندیدہ اداکار تھے، بھومی پڈنیکر

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی فلمی اداکارہ بھومی پڈنیکر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچپن میں اداکار عمران خان کی بے حد مداح تھیں اور انہیں بہت پسند کرتی تھیں۔بھارتی فلمی صنعت میں رومانوی مزاحیہ فلموں کا ایک ایسا دور بھی گزرا ہے جب یہ طرزِ فلم شائقین کی اولین پسند سمجھا جاتا تھا۔ اسی دور میں عمران خان نے اپنی سادہ اور دلکش شخصیت کے باعث نوجوان ناظرین کے دلوں میں خاص جگہ بنائی۔کئی برس اداکاری سے دور رہنے کے بعد عمران خان اپنی نئی فلم ’’ادھورے ہم، ادھورے تم‘‘ کے ذریعے دوبارہ پردۂ سیمیں پر نظر آئیں گے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ بھومی پڈنیکر مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ایک حالیہ گفتگو میں بھومی پڈنیکر نے بتایا کہ وہ بچپن سے عمران خان کی مداح رہی ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے ایک یادگار تجربہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانی کے زمانے میں عمران خان انہیں بہت پسند تھے اور آج ان کے ساتھ فلم میں کام کرنا خوشی کا باعث ہے۔بھومی پڈنیکر نے اپنی نئی فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل معیاری رومانوی مزاحیہ فلمیں کم بنتی ہیں، تاہم اس فلم کی کہانی انہیں پہلی نظر میں پسند آ گئی۔ ان کے مطابق یہ ایک پختہ، دلکش اور جذبات سے بھرپور محبت کی داستان ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ جن فنکاروں کو وہ ماضی میں پسند کرتی تھیں، ان کے ساتھ پردۂ سیمیں پر کام کرنا ان کے لیے ایک خوشگوار اور یادگار موقع ہے۔