تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

عمران خان کا بیٹی کے مستقبل کے تعلقات پر مثبت ردعمل، سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی

عمران خان کا بیٹی کے مستقبل کے تعلقات پر مثبت ردعمل، سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار عمران خان کا اپنی بیٹی کے مستقبل کے تعلقات سے متعلق دیا گیا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے۔تقریباً دس سال کے وقفے کے بعد اداکاری کی دنیا میں واپسی کرنے والے عمران خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔انٹرویو کے دوران میزبان کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر ان کی بیٹی بڑی ہو کر کسی ایسے شخص کو پسند کرے جو ان جیسا ہو تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ان کے مطابق یہی سوچ انہیں اپنی شخصیت کو بہتر بنانے کی ترغیب دیتی ہے، کیونکہ والد بننے کے بعد انسان اپنی عادات اور رویوں کے بارے میں زیادہ حساس ہو جاتا ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ انسان کی شخصیت اور فیصلوں پر بچپن کے تجربات اور والدین کے رویوں کا گہرا اثر ہوتا ہے، جو وقت کے ساتھ شخصیت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین نے مثبت اور ذمہ دارانہ سوچ قرار دیتے ہوئے خوب سراہا ہے۔