تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

انعام بٹ کو ڈوپنگ کیس میں بڑی رعایت ملنے کا امکان

انعام بٹ کو ڈوپنگ کیس میں بڑی رعایت ملنے کا امکان

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)ڈوپنگ معاملے میں قومی ریسلر انعام بٹ کو بڑا ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے انعام بٹ کا یہ مؤقف تسلیم کرلیا ہے کہ آنکھ کی تکلیف کے علاج کیلئے استعمال کی گئی ممنوعہ ادویات کا مقصد کارکردگی یا طاقت میں اضافہ کرنا نہیں تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ادویات صرف طبی ضرورت کے تحت استعمال کی گئیں، تاہم علاج کیلئے ان کے استعمال کی اجازت بروقت حاصل نہ کرنے پر انعام بٹ غفلت کے مرتکب ہوئے۔انعام بٹ کو کم از کم دو ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، جبکہ ایشین بیچ گیمز میں حاصل کیا گیا چاندی کا تمغہ بھی واپس لیے جانے کا امکان ہے۔ پابندی کا اطلاق اپریل سے ہوگا اور ممنوعہ ادویات کے آنکھوں کے علاج کیلئے استعمال کی تصدیق ہوگئی ہے۔انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے انعام بٹ کو مذکورہ دوا کے استعمال کی ایک سال کیلئے اجازت بھی دے رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کا انعام بٹ کے معاملے پر باضابطہ فیصلہ جلد متوقع ہے، جس کے بعد وہ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرسکیں گے اور بطور کوچ قومی ٹیم کے ہمراہ جاپان بھی جاسکیں گے۔فیصلے کے بعد انعام بٹ سیکریٹری فیڈریشن اور ایتھلیٹس کمیشن کے چیئرمین کی ذمہ داریاں بھی سنبھال سکیں گے۔ڈوپنگ معاملے کے بعد انعام بٹ نے کھیل کے مفاد اور غیر جانب داری کو مدنظر رکھتے ہوئے رضاکارانہ طور پر اپنے عہدوں سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔