تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں 165 رنز سے ہرا دیا

بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں 165 رنز سے ہرا دیا

گال( سپورٹس ڈیسک) بھارت نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں میزبان سری لنکا کو 165 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی۔گال میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 462 رنز بنائے۔ دیودت پڈیکل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 167 رنز کی اننگز کھیلی۔سری لنکا کی ٹیم جواب میں پہلی اننگز میں 284 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور بھارت کو 178 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے سونال ڈنشا نے 100 رنز بنائے۔بھارت کی طرف سے مانوو ستھار نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ رویندرا جڈیجا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد سراج، پراسدھ کرشنا اور کلدیپ یادیو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔بھارت نے دوسری اننگز میں 193 رنز بناکر سری لنکا کو فتح کے لیے 372 رنز کا ہدف دیا، تاہم میزبان ٹیم 206 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سونال ڈنشا نے دوسری اننگز میں 84 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے مانوو ستھار نے دوسری اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 23 اگست سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔