تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بھارتی ہریانوی گلوکار انکت بالیان جم کے باہر فائرنگ سے قتل

بھارتی ہریانوی گلوکار انکت بالیان جم کے باہر فائرنگ سے قتل

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہریانوی گلوکار اور یوٹیوبر انکت بالیان کو نامعلوم مسلح افراد نے جم کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انکت بالیان شاملی ضلع کے کوتوالی تھانے کی حدود میں جم سے باہر نکل رہے تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے ان پر متعدد گولیاں چلائیں، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا جبکہ ملزمان کی شناخت کیلئے جائے وقوع کی نگرانی کیمروں کی ریکارڈنگ کا جائزہ لیا جارہا ہے۔اتر پردیش کے سابق وزیراعلیٰ نے واقعے کو جاٹ برادری پر حملہ قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ انکت بالیان آئندہ پنچایتی انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے تھے، تاہم پولیس یا ان کے قریبی رشتہ داروں نے اس کی تصدیق نہیں کی۔انکت بالیان کے یوٹیوب چینل پر 3 لاکھ 66 ہزار سے زائد صارفین موجود تھے۔