تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

جنسی بدسلوکی تحقیقات کے دوران بھارتی نژاد سائنسدان سالک انسٹیٹیوٹ سے فارغ

جنسی بدسلوکی تحقیقات کے دوران بھارتی نژاد سائنسدان سالک انسٹیٹیوٹ سے فارغ

کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی نژاد معروف سائنسدان سچی دانند پانڈا کو جنسی بدسلوکی کے الزامات کی تحقیقات کے دوران امریکی ریاست کیلیفورنیا کے معروف تحقیقی ادارے سالک انسٹیٹیوٹ سے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سچی دانند پانڈا گزشتہ 22 برس سے سالک انسٹیٹیوٹ سے وابستہ تھے اور وہ 13 اگست کو باضابطہ طور پر ادارہ چھوڑ دیں گے۔ادارے کے مطابق رواں سال مارچ میں ایک خاتون ریسرچ اسسٹنٹ نے سرکاری شکایتی نظام کے ذریعے لیبارٹری میں مبینہ نامناسب رویے کی شکایت درج کروائی، جس کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کی گئیں۔ بعد ازاں مذکورہ خاتون نے رضاکارانہ طور پر ادارہ چھوڑ دیا۔رپورٹس کے مطابق سچی دانند پانڈا کے خلاف ہراسانی کے الزامات پر تحقیقات کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔سائنسدان نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تحقیقی ٹیم اور ادارے میں ہمیشہ محفوظ، باوقار اور پیشہ ورانہ ماحول برقرار رکھنے کے لیے پرعزم رہے ہیں۔انہوں نے ساتھیوں کو بھیجے گئے پیغام میں ادارہ چھوڑنے کی وجہ مستقبل میں جسم کی حیاتیاتی گھڑی اور صحت سے متعلق سائنسی پیش رفت پر کتاب لکھنے کے منصوبے کو قرار دیا اور کہا کہ اب وہ اپنے کیریئر کے اگلے مرحلے کے اہداف پر توجہ دیں گے۔سچی دانند پانڈا انسانی جسم کی حیاتیاتی گھڑی، وقفے وقفے سے روزہ رکھنے اور وقت کے مطابق خوراک کے استعمال کے شعبوں میں نمایاں تحقیق کے باعث عالمی سطح پر جانے جاتے ہیں۔