تازہ ترین
آزاد کشمیر انتخابات: 30 ہزار سرکاری ملازمین نے ووٹ ڈال دیے خیبرپختونخوا میں تعلیمی منصوبوں کی تاخیر، لاگت میں کروڑوں کا اضافہ مون سون تباہی، مختلف علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے نقصانات عمران خان سے ملاقاتوں کا ریکارڈ طلب، سپریم کورٹ کا جیل انتظامیہ کو حکم اگر ایران اپنے طرزِ عمل میں تبدیلی لاتا ہے تو سفارت کاری کا راستہ کھلا ہے: امریکہ بھارت امریکا تعلقات میں سرد مہری، مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات بھارت میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کی تحریک زور پکڑنے لگی بھارت میں ’کاکروچ تحریک‘ کا احتجاج جاری، پارلیمان مارچ کی تیاری پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان کا درآمدی بل 16.86 ارب ڈالر تک پہنچ گیا پاکستانی فری لانسرز نے 1.76 ارب ڈالر کما کر نیا ریکارڈ قائم کردیا اسپین اضافی وقت میں ارجنٹینا کو ہرا کر دوسری بار عالمی چیمپئن بن گیا لامین یمال کا ننھے بھائی کے ساتھ جشن سوشل میڈیا پر وائرل لامین یمال اور ٹرمپ کا مصافحہ سوشل میڈیا پر وائرل ورلڈ کپ جیتنے پر اسپین کو 5 کروڑ ڈالر کا انعام
پاکستان خبر

انسٹاگرام میں نیا فیچر متعارف، پروفائل گرڈ کو اپنی مرضی سے ترتیب دینا ممکن

انسٹاگرام میں نیا فیچر متعارف، پروفائل گرڈ کو اپنی مرضی سے ترتیب دینا ممکن

نیویارک ( ویب ڈیسک) فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے وہ نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کا صارفین طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔نئی سہولت کے تحت اب صارفین اپنی پروفائل گرڈ میں موجود تصاویر اور ویڈیوز کو اپنی مرضی کے مطابق ترتیب دے سکیں گے، چاہے وہ کسی بھی وقت اپ لوڈ کی گئی ہوں۔کمپنی کے مطابق یہ فیچر مرحلہ وار دنیا بھر کے صارفین کے لیے جاری کیا جا رہا ہے تاکہ اسے بہتر انداز میں متعارف کرایا جا سکے۔نئے نظام کے تحت صارفین ڈریگ اینڈ ڈراپ کے ذریعے پوسٹس کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر سکیں گے، تاہم پِن کی گئی پوسٹس اپنی مقررہ جگہ پر ہی رہیں گی۔ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق اس فیچر سے صارفین کو اپنی پروفائل کو زیادہ منظم اور خوبصورت انداز میں پیش کرنے میں مدد ملے گی، جس سے کسٹمائزیشن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔یہ فیچر پہلی بار 2022 میں زیر بحث آیا تھا اور اب باضابطہ طور پر صارفین کے لیے دستیاب کر دیا گیا ہے۔