تازہ ترین
صدر اور وزیراعظم کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا، اسحاق ڈار یوم سیاہ کشمیر پر آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، عالمی برادری سے حق خودارادیت کا مطالبہ ایران کا مکہ دفاعی اتحاد کے رکن ممالک سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق مغربی کنارے میں اسرائیل پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ایرانی فنڈنگ کے بعد حزب اللہ کی ممکنہ جنگ کیلئے تیاریاں دبئی میں غلط جگہ سے سڑک پار کرنے پر 30 ہزار روپے جرمانہ 5 سال میں 11 ہزار ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا انکشاف سنگاپور اور سعودی آرامکو کا 2027 سے زیرِ سمندر تیل ذخیرہ کرنے کا منصوبہ ملک بھر میں ایل پی جی مہنگی، لاہور اور جڑواں شہروں میں 600 روپے فی کلو ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، منیبہ علی پاکستان ٹیم کی کپتان مقرر مقامی ایل پی جی کی نصف سے زائد پیداوار پر 45 کمپنیوں کی اجارہ داری پاتھم نسانکا انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر پاکستان نے ورلڈ نو میڈ ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا یو ایف سی مقابلے دیکھنے ابو ظبی پہنچ گئیں
پاکستان خبر

ایپل کے سپلائر سے آئی فون 18 پرو کا مبینہ خفیہ ڈیٹا لیک ہونے کا دعویٰ

ایپل کے سپلائر سے آئی فون 18 پرو کا مبینہ خفیہ ڈیٹا لیک ہونے کا دعویٰ

کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے سپلائر ٹاٹا الیکٹرانکس سے مبینہ طور پر 630 گیگا بائٹ سے زائد خفیہ ڈیٹا لیک ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے، جس میں آئندہ متوقع آئی فون 18 پرو سے متعلق دستاویزات، تکنیکی معلومات اور ڈیزائن کی تفصیلات شامل ہونے کی اطلاعات ہیں۔رپورٹس کے مطابق ہیکرز نے مبینہ طور پر ٹاٹا الیکٹرانکس کے سسٹمز میں دراندازی کر کے ایپل کی حساس فائلوں تک رسائی حاصل کی، جو اب ڈارک ویب پر گردش کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ لیک ہونے والے مواد میں اسمارٹ فون کے خاکے، تکنیکی خصوصیات اور تصاویر بھی شامل ہونے کی اطلاعات ہیں۔مبینہ معلومات کے مطابق ان فائلوں میں اے 20 پرو چپ کی نئی ساخت، بہتر تھرمل مینجمنٹ اور کولنگ سسٹم، جدید کیمرا ٹیکنالوجی، سیٹلائٹ سپورٹ کے ساتھ فائیو جی کنیکٹیویٹی اور نئے ڈیزائن سے متعلق تفصیلات شامل ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر یہ دعوے درست ثابت ہوئے تو یہ واقعہ ایپل کی سپلائی چین میں سائبر سکیورٹی سے متعلق سنگین خدشات کو اجاگر کرتا ہے اور حساس تجارتی معلومات کے تحفظ کے لیے مزید مؤثر حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔تاہم، ایپل اور ٹاٹا الیکٹرانکس کی جانب سے اس مبینہ ڈیٹا لیک یا لیک ہونے والی معلومات کی صداقت کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، اس لیے ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔