کراچی( شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے پہلی بار اپنی ننھی بیٹی کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اس کا نام بھی ظاہر کر دیا۔اداکارہ نے اس سے قبل بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو دی تھی، تاہم انہوں نے اس وقت بیٹی کا چہرہ سامنے نہیں لایا تھا۔اب اقرا عزیز نے ایک خوبصورت فیملی فوٹو شوٹ کی تصاویر انسٹاگرام پر جاری کی ہیں، جن میں انہوں نے پہلی بار اپنی بیٹی کو مداحوں سے متعارف کرایا۔ تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اقرا عزیز نے پہلی بار بیٹی کا چہرہ دکھا دیا، نام بھی مداحوں سے شیئر کر دیا
واپس خبروں پر
Category:
تفریح