تازہ ترین
لاہور میں مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کا محاصرہ وزراء کی باہمی بیان بازی پر وزیراعظم کا سخت نوٹس نئے صوبوں پر عوامی رائے لینے میں کیا حرج، عطاتارڑ مشرف اور عمران ظلم کے باوجود رانا ثنا کو نہ توڑ سکے، خواجہ آصف پیوٹن کے دورے پر تاجکستان عالمی عدالت سے الگ امریکی صدر ٹرمپ اور نیٹو سربراہ کی ملاقات کل ہوگی یمن پر سعودی فضائی حملے، سترہ جاں بحق، گیارہ زخمی غزہ جنگ کے بعد انیس ہزار اسرائیلی فوجی نفسیاتی مریض بجلی کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبرپر آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 11 دسمبر کو طلب انکم اور سیلز ٹیکس نظام کی علیحدگی پر صنعتکاربرہم پاکستان میں کاروباری اعتماد گر گیا، غیرملکی سرمایہ کارمایوس نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں محمد سراج کی عدم شمولیت، بھارتی کپتان شبھمن گل نے خاموشی توڑ دی لاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو چھ کروڑ میں سائن کرلیا سری لنکا کیخلاف عمدہ کارکردگی، ہیسن نئے کھلاڑیوں سے خوش بھارتی بیٹر ویبھو سوریاونشی کی امپائر کو ٹکر، ویڈیو وائرل
پاکستان خبر

ایرانی قیادت ختم ہوچکی، مذاکرات کس سے کریں؟ ٹرمپ

ایرانی قیادت ختم ہوچکی، مذاکرات کس سے کریں؟ ٹرمپ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی قیادت کا صفایا ہوچکا ہے، اس لیے سمجھ نہیں آتا کہ مذاکرات کس سے کیے جائیں، تاہم ان کے بقول قیادت کی عدم موجودگی مذاکرات میں کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔ریڈیو انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ امریکا نے شروع نہیں کی بلکہ ایرانی قیادت نے 1979 میں امریکا کے خلاف جنگ کا آغاز کیا تھا۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ایران سے ضمانت چاہتا ہے کہ وہ کبھی جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتا تو وہ اسے ’’سر‘‘ کہہ کر مخاطب کرتے، لیکن وہ ایران کو اس انداز میں مخاطب کرنے والے نہیں ہیں۔