تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

افغان دعوت کی ویڈیو شیئر کرنے پر عرفان پٹھان انتہا پسندوں کے نشانے پر

افغان دعوت کی ویڈیو شیئر کرنے پر عرفان پٹھان انتہا پسندوں کے نشانے پر

لاہور( سپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کو دبئی میں افغان اسٹار کرکٹر راشد خان کے گھر کھانے کی دعوت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد انتہا پسند بھارتی صارفین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔راشد خان نے اپنی رہائش گاہ پر عرفان پٹھان اور ان کے بھائی یوسف پٹھان کی میزبانی کی، جہاں مہمانوں کی تواضع روایتی افغان کھانوں سے کی گئی۔عرفان پٹھان نے دعوت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے راشد خان اور ان کی اہلیہ لیلوما کی مہمان نوازی اور کھانوں کی تعریف کی۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ ایک ناقابلِ یقین افغان دعوت تھی، جہاں ہر کھانے کا ذائقہ منفرد تھا۔ ان کے مطابق اس محفل کو خاص بنانے والی چیز کھانوں کے ساتھ میزبانوں کی محبت اور گرمجوشی بھی تھی۔سابق بھارتی کرکٹر نے راشد خان کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ وہ اب تک اس لذیذ کھانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، تاہم اس کے بعد انتہا پسند بھارتی صارفین نے عرفان پٹھان کو گائے کا گوشت کھانے کے معاملے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔