تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

اسرائیل کا ٹرمپ پر مبینہ ایرانی حملے سے متعلق خفیہ معلومات دینے کا دعویٰ

اسرائیل کا ٹرمپ پر مبینہ ایرانی حملے سے متعلق خفیہ معلومات دینے کا دعویٰ

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے حالیہ دنوں امریکا کو ایسی خفیہ معلومات فراہم کی ہیں جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نشانہ بنانے کے ایک مبینہ مخصوص ایرانی منصوبے کا ذکر کیا گیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکی حکام کو طویل عرصے سے صدر ٹرمپ کے خلاف ممکنہ حملوں سے متعلق مختلف اطلاعات موصول ہوتی رہی ہیں، تاہم اسرائیل کی جانب سے دی گئی حالیہ معلومات ایک نئے اور مخصوص منصوبے سے متعلق ہیں۔اسی حوالے سے وال اسٹریٹ جرنل نے بھی نام ظاہر نہ کرنے والے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی خفیہ اداروں نے امریکا کو صدر ٹرمپ کے خلاف ایک مبینہ منصوبے سے آگاہ کیا ہے۔یہ رپورٹس ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ایران اور امریکا کے درمیان ایک بار پھر فوجی کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث خطے میں بڑے تصادم کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔دوسری جانب نیٹو سربراہی اجلاس کے بعد صدر ٹرمپ کے ترکیہ سے روانگی کیلئے ایک مختلف طیارہ استعمال کرنے کے معاملے پر بھی مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ایرانی حکومت کی جانب سے تاحال ان میڈیا رپورٹس پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔