تازہ ترین
اسرائیلی توسیع پسندی خطے کے بحرانوں کی بنیادی وجہ ہے، دفتر خارجہ پاکستان اور سوڈان میں سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے، حافظ نعیم مولانا فضل الرحمٰن کو حصہ نہ ملا، اسی لیے ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی امریکا ایران سمجھوتے میں اہم پیش رفت، قطر کا بڑا دعویٰ امریکا ایران کشیدگی کا سفارتی حل چاہتا ہے، قطری وزیراعظم جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے پر زور، ٹرمپ سے اختلافات نمایاں امریکی مسلم سینیٹر کی ایران جنگ پر کڑی تنقید، فیصلہ غلط قرار بجلی صارفین پر نیا بوجھ، فی یونٹ 2 روپے 37 پیسے اضافہ ایل پی جی کی شفاف نیلامی کا فیصلہ، میڈیا کے سامنے فروخت ہوگی ڈیجیٹل اصلاحات کے ثمرات، اکتوبر میں 5 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 14.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا چیٹ جی پی ٹی میں تصاویر کو متحرک بنانے کی نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان سوئس سائنس دانوں کی انسولین کے بغیر شوگر قابو کرنے والی ڈیوائس تیار واٹس ایپ پر اب چیٹ کھولے بغیر پیغامات پڑھنا ممکن ہوگا، بلیو ٹِک بھی نہیں آئے گا گوگل میپس نئے شہر میں اترتے ہی صارفین کی رہنمائی کرے گا
پاکستان خبر

کرپٹو کرنسی کے بدلے ایران کیلئے جاسوسی، اسرائیلی فوجی پر فردِ جرم

کرپٹو کرنسی کے بدلے ایران کیلئے جاسوسی، اسرائیلی فوجی پر فردِ جرم

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی حکام نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک فوجی پر فردِ جرم عائد کردی ہے۔ فوجی پر ایرانی انٹیلی جنس ایجنٹوں سے رابطے رکھنے، ان کی ہدایات پر کام کرنے اور حساس فوجی معلومات فراہم کرنے کا الزام ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوجی کو ستمبر میں شن بیت، پولیس اور ملٹری پولیس کی مشترکہ تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش سے معلوم ہوا کہ وہ تقریباً ایک سال تک ایرانی ایجنٹوں سے رابطے میں رہا اور اس دوران اپنے یونٹ کی سرگرمیوں، فوجی تیاریوں اور اہلکاروں کی طلبی سے متعلق حساس معلومات فراہم کرتا رہا۔فردِ جرم کے مطابق فوجی نے ایرانی رابطہ کار کو فوجی اڈوں اور ان کے محل وقوع، ایک ہوائی اڈے پر نصب فضائی دفاعی نظام، فوجی گاڑیوں اور امریکی ری فیولنگ طیاروں کی تصاویر بھی بھیجیں۔پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ فوجی کو ایران کا سفر کرنے کے لیے 2 لاکھ ڈالر کی پیشکش بھی کی گئی تھی۔ اس پر ریاست کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی نیت، دشمن کو معلومات فراہم کرنے اور غیر ملکی ایجنٹ سے رابطے سمیت سنگین سکیورٹی جرائم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔