تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

120 سائنسدانوں کے استعفوں پر بھارتی خلائی ادارے میں نئی پابندیاں

120 سائنسدانوں کے استعفوں پر بھارتی خلائی ادارے میں نئی پابندیاں

 نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی خلائی ادارے اسرو (ISRO) سے 120 خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد بھارتی حکومت نے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں سے متعلق قواعد مزید سخت کر دیے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق محکمۂ خلاء نے فیصلہ کیا ہے کہ اب سائنسدانوں کی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی درخواستوں کا فیصلہ متعلقہ شعبے کے سربراہ کے بجائے اسرو ہیڈکوارٹر میں سماعت کے بعد کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق حالیہ عرصے میں اسرو کے سائنسدانوں اور انجینیئرز، خصوصاً گگن یان اور دیگر اہم خلائی منصوبوں پر کام کرنے والے ماہرین کی جانب سے استعفوں اور رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی درخواستوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ متعدد سائنسدان سرکاری اداروں کے فرسودہ نظام سے مایوس ہو کر زیادہ تنخواہوں اور بہتر مواقع کی وجہ سے نجی شعبے کا رخ کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2020 میں بھارت کی جانب سے خلائی شعبہ نجی کمپنیوں کے لیے کھولنے کے بعد ملک میں 400 سے زائد اسپیس اسٹارٹ اپس قائم ہو چکے ہیں، جنہوں نے اب تک تقریباً 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی ہے۔