تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بچوں کو بے وفائی کے نقصانات سے آگاہ کرنا ضروری ہے، فائزہ حسن

بچوں کو بے وفائی کے نقصانات سے آگاہ کرنا ضروری ہے، فائزہ حسن

لاہور( شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ فائزہ حسن کا کہنا ہے کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو بے وفائی اور ازدواجی زندگی میں دھوکہ دہی جیسے رویوں کے بارے میں مناسب انداز میں آگاہ کریں۔فائزہ حسن ایک باصلاحیت اور ہمہ جہت اداکارہ ہیں جنہوں نے برنز روڈ کی نیلوفر، آپا شمیم اور تم لڑکے بھی نا جیسے ڈراموں میں اپنی عمدہ اداکاری سے ناظرین کو متاثر کیا۔اداکارہ دو بچوں کی ماں ہیں جن میں سترہ سالہ بیٹی اور چودہ سالہ بیٹا شامل ہیں۔فائزہ حسن حال ہی میں ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے نئی نسل کی پرورش اور نوجوانوں کے زیادہ باخبر اور سمجھدار ہونے کے موضوع پر گفتگو کی۔گفتگو کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ کیا بچوں کو شادی کے بعد تعلقات میں بے وفائی اور دھوکہ دہی جیسے معاملات کے بارے میں آگاہ کیا جانا چاہیے اور انہیں بتایا جانا چاہیے کہ یہ عمل کتنا غلط ہے۔اس سوال کے جواب میں فائزہ حسن نے کہا کہ بچوں کو نرم اور بالواسطہ انداز میں یہ بات سمجھائی جا سکتی ہے کہ دھوکہ دینا اور بے وفائی کرنا درست عمل نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب کسی خبر یا ڈرامے میں ایسا موضوع سامنے آئے تو والدین کو چاہیے کہ وہ اس عمل کی حوصلہ شکنی کریں تاکہ بچوں کو صحیح اور غلط کا فرق سمجھایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو براہ راست لیکچر دینا زیادہ مؤثر طریقہ نہیں ہوتا بلکہ عملی مثالوں اور گفتگو کے ذریعے بہتر انداز میں رہنمائی کی جا سکتی ہے۔فائزہ حسن نے کم عمری میں شادی کرنے والے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ کم عمر میں شادی کرنا بری بات نہیں، تاہم زندگی کے اہم فیصلے سے پہلے اپنی فلاح و بہبود اور مستقبل کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ضروری ہے۔