تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

قید ملزم کا جیکولین کیلئے 30 کروڑ تحفہ

قید ملزم کا جیکولین کیلئے 30 کروڑ تحفہ

ممبئی( شوبز ڈیسک)منی لانڈرنگ کیس میں قید بھارتی شہری سوکیش چندر شیکھر نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو 30 کروڑ روپے مالیت کے لگژری ہیلی کاپٹر کا تحفہ دینے کا دعویٰ کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوکیش اس وقت 200 کروڑ روپے کے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں جیل میں ہیں۔ قید کے دوران انہوں نے اداکارہ کے نام ایک خط تحریر کیا جس میں قیمتی تحفے کا ذکر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا۔ خط میں انہوں نے جیکولین کو ایک خاص نام سے مخاطب کرتے ہوئے مبینہ تعلق کا حوالہ دیا۔سوکیش نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اداکارہ کے لیے ایئربس ایچ سیریز کا ایک جدید ہیلی کاپٹر خریدا ہے، جس کی مالیت تقریباً 30 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ ان کے مطابق ہیلی کاپٹر کو خصوصی انداز میں ڈیزائن کیا گیا اور اس پر اداکارہ کے نام کے ابتدائی حروف بھی درج کیے گئے ہیں۔خط میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ تحفہ ذاتی وسائل سے خریدا گیا اور اس کا مقصد اداکارہ کو شوٹنگ کے سلسلے میں دور دراز مقامات تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔ سوکیش نے تحریر میں اس بات کا ذکر کیا کہ وہ جیل میں ہونے کے باعث دور ضرور ہیں، لیکن اپنے جذبات میں کمی نہیں آئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھی سوکیش چندر شیکھر کی جانب سے اداکارہ کو مہنگے تحائف دینے کے دعوے سامنے آ چکے ہیں۔ تاہم اس تازہ خط یا مبینہ ہیلی کاپٹر کے حوالے سے جیکولین فرنینڈس کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔