تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

جیمز ویب کی نئی حیرت انگیز کہکشاں کی تصویر جاری

جیمز ویب کی نئی حیرت انگیز کہکشاں کی تصویر جاری

لاہور( ویب ڈیسک) امریکی خلائی ادارے کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ایک نئی اور دلکش کہکشاں کی تصویر جاری کی ہے جو زمین سے کروڑوں نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے۔ماہرین کے مطابق یہ کہکشاں میسیئر 77 کے نام سے جانی جاتی ہے، جسے سکوئیڈ گلیکسی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ زمین سے تقریباً 4 کروڑ 50 لاکھ نوری سال دور سیٹس نامی کہکشاں کے جھرمٹ میں واقع ہے۔یہ کہکشاں ساخت کے اعتبار سے ہماری ملکی وے کی طرح ایک بار نما سرپل کہکشاں ہے، تاہم اس کا مرکز غیر معمولی طور پر زیادہ روشن ہے۔اس غیر معمولی چمک کی وجہ اس کے مرکز میں موجود ایک بہت بڑا بلیک ہول ہے جو مسلسل قریبی مادہ اپنی طرف کھینچ رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ بلیک ہول سورج سے لاکھوں گنا زیادہ کمیت رکھتا ہے اور اس کی کشش کی وجہ سے گرد و نواح میں مادہ تیزی سے گھوم کر شدید حد تک گرم ہو جاتا ہے۔اس عمل کے نتیجے میں پیدا ہونے والی توانائی اور روشنی اتنی زیادہ ہے کہ بعض اوقات یہ پوری کہکشاں کی مجموعی روشنی پر بھی غالب آ جاتی ہے۔