تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

جاپان میں قومی پرچم کی توہین پر سزا کا نیا قانون منظور

جاپان میں قومی پرچم کی توہین پر سزا کا نیا قانون منظور

ٹوکیو( مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان کی پارلیمنٹ نے ایک نیا قانون منظور کر لیا ہے جس کے تحت ملک کے قومی پرچم کی دانستہ بے حرمتی کو قابلِ سزا جرم قرار دے دیا گیا ہے۔نئے قانون کے مطابق اگر کوئی شخص جان بوجھ کر جاپانی پرچم کو جلائے، پھاڑے یا کسی ایسے طریقے سے نقصان پہنچائے جسے توہین یا بے حرمتی تصور کیا جائے تو اس کے خلاف فوجداری کارروائی کی جا سکتی ہے۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں دو سال تک قید اور 2 لاکھ ین تک جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔حکام کے مطابق قانون کا مقصد قومی علامت کے احترام کو یقینی بنانا اور عوامی نظم و ضبط کو برقرار رکھنا ہے۔قانون کے حامیوں کا کہنا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح جاپان کو بھی اپنی قومی علامات کے تحفظ کا حق حاصل ہے، جبکہ مخالفین کا مؤقف ہے کہ ایسی قانون سازی آزادیِ اظہار کے حوالے سے خدشات پیدا کر سکتی ہے، خاص طور پر ان احتجاجی سرگرمیوں میں جہاں قومی پرچم کو علامتی طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔جاپانی حکومت نے وضاحت کی ہے کہ قانون کا اطلاق صرف ان معاملات میں ہوگا جہاں جان بوجھ کر اور واضح طور پر پرچم کی توہین ثابت ہو۔ حکومت کے مطابق اس قانون کا مقصد عام شہریوں کی معمول کی سرگرمیوں کو محدود کرنا نہیں ہے۔