کراچی (شو بز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف نغمہ نگار جاوید اختر نے اداکارہ رشمیکا مندانا کے ہندی بولنے کے انداز اور لہجے پر ہونے والی تنقید کے خلاف ان کا دفاع کیا، تاہم اس دوران انہیں اپنی ایک غلطی پر فوری وضاحت دینا پڑی۔رشمیکا مندانا کے جنوبی بھارتی لہجے میں ہندی بولنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جا رہی تھی۔ اس پر جاوید اختر نے اداکارہ کی حمایت میں پوسٹ کرتے ہوئے ناقدین پر لسانی برتری کے احساس میں مبتلا ہونے کا الزام لگایا۔تاہم اپنی پوسٹ میں جاوید اختر نے رشمیکا مندانا کو ’تامل اداکارہ‘ قرار دے دیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی تصحیح کرتے ہوئے بتایا کہ رشمیکا کا تعلق بھارتی ریاست کرناٹک سے ہے اور وہ بنیادی طور پر تیلگو اور ہندی فلموں میں کام کرتی ہیں۔