تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

جاوید شیخ نے شاہ رخ خان کی فلم میں ایک روپے معاوضے پر کام کی پیشکش کا انکشاف کر دیا

جاوید شیخ نے شاہ رخ خان کی فلم میں ایک روپے معاوضے پر کام کی پیشکش کا انکشاف کر دیا

کراچی( شوبز ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 2007ء کی مقبول بالی ووڈ فلم "اوم شانتی اوم" میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے صرف ایک روپے معاوضے کی پیشکش قبول کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید شیخ نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو یادگار قرار دیا اور کہا کہ بھارت کی مہمان نوازی، خلوص اور فراخ دلی کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان کی عاجزی اور خوش اخلاقی نے انہیں بے حد متاثر کیا۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان کا رویہ اور ساتھی فنکاروں کے ساتھ برتاؤ ان کے لیے ایک یادگار تجربہ ثابت ہوا۔جاوید شیخ کے مطابق فلم کی ہدایت کار فرح خان نے خود انہیں شاہ رخ خان کے والد کے کردار کے لیے منتخب کیا تھا۔ جب پروڈکشن ٹیم نے معاہدے کے لیے رابطہ کیا تو انہوں نے معاوضہ لینے سے انکار کر دیا۔اداکار نے کہا کہ ان کے لیے اتنی بڑی فلم میں اہم کردار ادا کرنا اور پاکستان کی نمائندگی کرنا مالی معاوضے سے کہیں زیادہ اہم تھا۔ تاہم پروڈکشن ٹیم نے اصرار کیا کہ ایک پیشہ ور فنکار بغیر معاوضے کے کام نہیں کرتا۔انہوں نے بتایا کہ اس پر انہوں نے کہا کہ وہ صرف ایک روپیہ بطور معاوضہ قبول کریں گے۔ جاوید شیخ کے مطابق ان کے اس جواب پر فرح خان اور شاہ رخ خان بھی حیران رہ گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلم سازوں نے ان کے جذبے اور خلوص کو سراہا، لیکن انہیں صرف علامتی ایک روپے کے معاوضے پر کام کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، بلکہ بعد میں انہیں ایسا معاوضہ دیا گیا جو ان کی توقعات سے بھی زیادہ تھا۔