تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

جواد احمد چیمہ پی ایس او کے سی ای او تعینات

جواد احمد چیمہ پی ایس او کے سی ای او تعینات

کراچی(کامرس ڈیسک) پاکستان سٹیٹ آئل نے جواد احمد چیمہ کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا ہے، جو 18 مئی 2026 سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔اعلامیے کے مطابق جواد احمد چیمہ کی تقرری تین سال کے لیے پی ایس او بورڈ کی منظوری سے عمل میں آئی ہے، وہ عبوری سربراہ عبد السمیع کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔نئے سربراہ کو توانائی کے شعبے میں اٹھائیس سال سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے اور وہ ایشیا، یورپ سمیت مختلف خطوں میں اہم ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں۔جواد احمد چیمہ اس سے قبل شیل پاکستان کے سربراہ رہ چکے ہیں جبکہ شیل پی ایل سی میں حکمت عملی اور پورٹ فولیو کے نائب صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔اس کے علاوہ وہ حالیہ عرصے میں کراچی ہائیڈروکاربن ٹرمینل کے سربراہ کے طور پر بھی کام کرتے رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق پی ایس او میں نئی قیادت کے آنے سے توانائی کے شعبے میں بہتری اور مؤثر حکمت عملی کی امید کی جا رہی ہے۔