واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے خلاف جاری جنگ ختم کرنے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے امریکی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ عوامی مسائل اور ملکی مفادات کو ترجیح دے۔امریکی نائب صدر کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سیاسی اختلافات بھی سامنے آنے لگے ہیں۔ جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ مہنگائی اور عوام کو درپیش معاشی مشکلات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران جنگ ری پبلکن جماعت کی انتخابی شکست کی ایک اہم وجہ بنی، جبکہ امریکی عوام اب اسرائیل کے بجائے اپنے ملک کے مفادات کو مقدم رکھنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ ری پبلکن جماعت کی انتخابی مہم کے دوران معاشی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر نہیں کیا گیا۔ آنے والے دنوں میں انتخابی شکست کی وجوہات پر جماعت کے اندر اختلافات مزید نمایاں ہو سکتے ہیں۔امریکی ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق جے ڈی وینس کے حالیہ بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سیاسی فاصلہ اختیار کرنا شروع کر دیا ہے۔
جے ڈی وینس کا ایران جنگ روکنے اور اسرائیل سے پالیسی بدلنے پر زور
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں