لندن( شوبز ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے طویل وقفے کے بعد دوسری شادی کرلی۔برطانوی میڈیا کے مطابق 52 سالہ جمائما گولڈ اسمتھ نے 62 سالہ آئرش، آسٹریلوی فنانسر کیمرون او ریلی کے ساتھ نجی تقریب میں شادی کی۔جمائما کی شادی کی تصدیق ان کی بھابھی جمائما جونز کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ سے ہوئی۔ انہوں نے اپنے شوہر اور جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ کے ہمراہ شادی کی تقریب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جمائما اور کیمرون کی شادی کی خوشی منا رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق جمائما اور کیمرون تقریباً ایک سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں تھے۔ دونوں کی ملاقات فلموں اور دستاویزی منصوبوں سے متعلق پیشہ ورانہ کام کے دوران ہوئی تھی۔