تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

جیا علی نے شوہر کی پہلی شادی اور سوتیلی بیٹیوں کا راز کھول دیا

جیا علی نے شوہر کی پہلی شادی اور سوتیلی بیٹیوں کا راز کھول دیا

کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی سپر ماڈل و اداکارہ جیا علی نے اپنے شوہر عمران کی پہلی شادی، سابق اہلیہ اور بیٹیوں سے تعلقات کے بارے میں تفصیلات بیان کردیں۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جیا علی نے بتایا کہ عمران نے 22 برس کی عمر میں ہانگ کانگ کی ایک چینی خاتون سے شادی کی تھی، جس سے ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ دونوں بیٹیوں کی عمریں 18 اور 20 سال ہیں اور والدین نے مل کر ان کی پرورش کی۔جیا علی کے مطابق وہ شادی سے پہلے ہی شوہر کے ماضی سے آگاہ تھیں۔ ان کی شادی کے وقت عمران کو طلاق ہوئے تقریباً 10 برس گزر چکے تھے۔اداکارہ نے کہا کہ عمران اور سابق اہلیہ کے درمیان آج بھی باہمی احترام موجود ہے۔ انہوں نے شوہر کو بیٹیوں کے ساتھ ذمہ دار والد کے طور پر دیکھا، جس سے انہیں یقین ہوا کہ وہ اچھے شوہر بھی ثابت ہوں گے۔جیا علی کا کہنا تھا کہ شوہر کا سابق اہلیہ سے کوئی ذاتی تعلق نہیں، تاہم وہ اپنی سوتیلی بیٹیوں کے ساتھ گہری وابستگی رکھتی ہیں۔