تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

جیا علی نے پرانے اسکینڈل پر خاموشی توڑ دی

جیا علی نے پرانے اسکینڈل پر خاموشی توڑ دی

کراچی( شوبز ڈیسک) پاکستانی سپر ماڈل اور اداکارہ جیا علی نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں سامنے آنے والے ایک پرانے اسکینڈل کے بارے میں پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔جیا علی پر معروف بیوٹیشن، کاروباری شخصیت اور سماجی کارکن مسرت مصباح کے سابق شوہر عامر کے ساتھ مبینہ تعلقات کا الزام عائد کیا گیا تھا۔اداکارہ نے اپنے کیریئر کا آغاز مسرت مصباح کے سیلون سے کیا تھا، جہاں وہ اس وقت محض 18 سال کی تھیں۔ بعد ازاں انہیں سیلون سے ملازمت سے فارغ کردیا گیا، جس کے بعد ان کا نام مسرت مصباح کے شوہر عامر کے ساتھ جوڑ دیا گیا۔یہ تنازع اس وقت مزید شدت اختیار کر گیا جب مسرت مصباح اور عامر کی ازدواجی زندگی اختتام پذیر ہوگئی۔ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جیا علی نے بتایا کہ مسرت مصباح نے اپنی ازدواجی زندگی میں پیدا ہونے والی مشکلات کے باعث انہیں بعض معاملات سے دور رکھنے کی کوشش کی۔ ان کے مطابق وہ اس وقت بہت کم عمر تھیں اور صورتحال کی پیچیدگی کو مکمل طور پر سمجھنے کی پوزیشن میں نہیں تھیں۔جیا علی نے کہا کہ بعد میں جب مسرت مصباح اور عامر کی طلاق ہوگئی تو نوجوان ماڈل ہونے کی وجہ سے ان کا نام عامر کے ساتھ جوڑ کر اسکینڈل بنا دیا گیا۔ان کے مطابق اس تنازع کے نتیجے میں بعض مقامات پر ان کے کام کرنے پر بھی پابندیاں عائد کی گئیں، تاہم انہوں نے مشکلات کے باوجود ماڈلنگ اور اداکاری کے شعبوں میں کامیابی حاصل کی۔