تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

لندن( سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے مایہ ناز وائٹ بال بیٹر جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز حاصل کر لیا۔جوز بٹلر نے دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں مانچسٹر سپر جائنٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے ویلش فائر کے خلاف جارحانہ اننگز کھیل کر یہ تاریخی سنگ میل عبور کیا۔چونکہ دی ہنڈرڈ کی ایک اننگز 20 اوورز کے برابر ہوتی ہے، اس لیے اس کے رنز کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے ریکارڈز میں شامل کیا جاتا ہے۔ریکارڈ قائم کرنے کے بعد جوز بٹلر نے کہا کہ یہ کامیابی ان کے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والا کھلاڑی بننا ایک شاندار لمحہ ہے، تاہم مستقبل میں کوئی اور کھلاڑی یہ ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔خراب فارم اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کمزور کارکردگی پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے بٹلر نے کہا کہ کرکٹ میں حالات تیزی سے بدلتے ہیں۔ چند ماہ قبل وہ فارم کے لیے جدوجہد کر رہے تھے، جبکہ اب وہ بہترین بیٹنگ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خراب فارم کے دوران کھلاڑی کے پاس دو راستے ہوتے ہیں، یا تو وہ ہمت ہار دے یا پھر بھرپور محنت کے ساتھ واپسی کرے۔کیرون پولارڈ نے 746 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 14 ہزار 803 رنز بنائے تھے، جبکہ جوز بٹلر نے 521 میچز میں یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں کرس گیل 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے اور انگلینڈ کے جیمز وینس 14 ہزار 449 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز شعیب ملک کے پاس ہے، جنہوں نے 557 میچز میں 13 ہزار 571 رنز اسکور کیے ہیں۔