تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

کراچی کے مسائل کا حل روزگار کی فراہمی میں ہے، ثانیہ سعید

کراچی کے مسائل کا حل روزگار کی فراہمی میں ہے، ثانیہ سعید

کراچی( شوبز ڈیسک)کراچی میں معروف اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ صرف ٹرانسپورٹ منصوبے شہر کے مسائل حل نہیں کر سکتے، اصل ضرورت شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔کراچی میں ایک پریس گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر شہریوں کے پاس روزگار ہی نہیں ہوگا تو وہ جدید ٹرانسپورٹ سہولیات سے کیسے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ان کے مطابق شہر کی بڑی آبادی کے مسائل کو صرف بس سروسز کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ اتنی بڑی آبادی والے شہر میں لوگوں کی بنیادی ضروریات اور روزگار کے بارے میں مؤثر منصوبہ بندی کیوں نہیں کی جاتی۔ان کا کہنا تھا کہ اصل ترقی اس وقت ممکن ہے جب شہری معیشت کا حصہ بنیں اور باعزت روزگار حاصل کریں، نہ کہ صرف ٹرانسپورٹ منصوبوں کو ترقی کا پیمانہ سمجھا جائے۔ثانیہ سعید نے مزید کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر کے لیے جامع حکمتِ عملی کی ضرورت ہے جس میں روزگار، معیشت اور شہری منصوبہ بندی کو ترجیح دی جائے تاکہ نوجوانوں کو بہتر مستقبل فراہم کیا جا سکے۔