تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

کشمیرا شاہ کی ’سچی محبت‘ پر معنی خیز پوسٹ

کشمیرا شاہ کی ’سچی محبت‘ پر معنی خیز پوسٹ

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان جاری اختلافات کے دوران اداکارہ کشمیرا شاہ نے محبت، شادی اور بے وفائی سے متعلق ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔گووندا کے بھانجے کرشنا ابھیشیک کی اہلیہ کشمیرا شاہ نے آسمان پر دل کی شکل میں بننے والے بادلوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا آج بھی سچی محبت کا وجود باقی ہے؟اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے پوچھا کہ کیا کوئی شخص کسی سے اتنی محبت کرسکتا ہے کہ اس کے لیے بہت کچھ خرچ کرے اور اسے خاص محسوس کروائے، اور اگر ایسی محبت حقیقت ہے تو وہ کہاں مل سکتی ہے؟کشمیرا نے مزید کہا کہ وہ مسلسل شادیوں کے ٹوٹنے اور لوگوں کی جانب سے ایک دوسرے کو دھوکا دینے کے واقعات دیکھ کر دل برداشتہ ہیں، جس کے باعث انہیں ان معاملات پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی۔ان کے یہ تبصرے ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب گووندا اور سنیتا آہوجا کی ازدواجی زندگی سے متعلق معاملات میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں اور دونوں حالیہ عرصے میں اپنی شادی کے حوالے سے عوامی سطح پر مختلف بیانات دے چکے ہیں۔