تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

کشمیرا شاہ نے سنیتا آہوجا کی حمایت میں آواز بلند کردی

کشمیرا شاہ نے سنیتا آہوجا کی حمایت میں آواز بلند کردی

ممبئی( شو بز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان جاری تنازع کے دوران کشمیرا شاہ نے سنیتا آہوجا کے حق میں آواز اٹھا دی۔گووندا اور کومل سوارنکر کے مبینہ تعلقات سے متعلق تنازع شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، اسی دوران گووندا کے بھانجے کرشنا ابھیشیک کی اہلیہ اور اداکارہ کشمیرا شاہ نے سنیتا آہوجا کی حمایت کی ہے۔53 سالہ اداکارہ نے کومل سوارنکر کی جانب سے سنیتا آہوجا پر اپنے شوہر کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیے جانے کے بعد ان کے حق میں بیان جاری کیا۔کشمیرا شاہ نے اپنے انسٹاگرام پر جاری بیان میں گووندا اور سنیتا کے گرد جاری تنازع پر بالواسطہ ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ وہ جانتی ہیں کہ وہ ایک مضبوط عورت ہیں اور ان کی شادی ایسے خاندان میں ہوئی ہے جہاں خواتین بھی مضبوط ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو اکثر صرف اس لیے بدتمیز، مغرور، حاوی، اپنے مقصد پر توجہ مرکوز رکھنے والی اور خود غرض قرار دیا جاتا ہے کیونکہ وہ اپنے خاندانوں کا خیال رکھتی ہیں، لیکن یہ پہلی بار ہے کہ انہیں قاتل کہا جا رہا ہے۔کشمیرا شاہ نے مزید لکھا کہ اگر ہر ماں، بیوی، بہن، خالہ اور یہاں تک کہ ان کے کتوں کو بھی اس شخص کی حفاظت کرنے پر قاتل کہا جائے جس سے وہ محبت کرتے ہیں تو ایسا ہی سہی، سنیتا آہوجا، مجھے فخر ہے کہ آپ ایسی عورت ہیں اور میں ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑی رہوں گی۔کشمیرا شاہ کا یہ بیان کومل سوارنکر کی جانب سے گووندا کے ساتھ اپنے مبینہ تعلق سے متعلق تنازع پر خاموشی توڑنے کے کچھ ہی دیر بعد سامنے آیا۔واضح رہے کہ کومل سوارنکر نے انسٹاگرام اسٹوریز پر جاری بیان میں سنیتا آہوجا پر اپنے شوہر کو برسوں سے قتل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا تھا۔کومل نے مزید کہا تھا کہ کوئی شخص پہلے سے ٹوٹے ہوئے گھر کو برباد نہیں کر سکتا، جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کے لوگ اتنے بے وقوف نہیں کہ کسی کے یہ کہنے پر کوے کے پیچھے بھاگنے لگیں کہ کوّا آپ کا کان لے گیا ہے۔