ممبئی( شو بز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے فلم ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ میں ہریتھک روشن کے ساتھ اپنے پہلے بولڈ منظر کی عکس بندی پر ہدایت کارہ زویا اختر کی وضاحت اور اصرار کے بعد رضامندی ظاہر کی تھی۔ایک حالیہ انٹرویو میں زویا اختر نے بتایا کہ کترینہ نے اس سے قبل کسی فلم میں اس نوعیت کا منظر نہیں کیا تھا۔ ان کے مطابق اسکرپٹ پڑھنے کے بعد اداکارہ نے خود تسلیم کیا کہ مذکورہ منظر کہانی کی ضرورت ہے اور پھر اسے فلمانے پر آمادگی ظاہر کردی۔ہدایت کارہ نے کترینہ کے کردار ’لیلیٰ‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ لمحۂ موجود میں جینے اور اپنی مرضی سے فیصلے کرنے والی لڑکی ہے، اس لیے کردار کی بے ساختگی دکھانے کے لیے یہ منظر اہم تھا۔2011ء میں ریلیز ہونے والی فلم میں ہریتھک روشن، کترینہ کیف، فرحان اختر، ابھے دیول اور کلکی کوچلن نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔زویا اختر نے حال ہی میں فلم کے ممکنہ سیکوئل کی تیاری کا بھی عندیہ دیا ہے۔
کترینہ کیف نے ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ کا بولڈ سین زویا اختر کے اصرار پر کیا
واپس خبروں پر
Category:
تفریح