تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

کترینہ کیف کی پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے ملاقات، ویڈیوز وائرل

کترینہ کیف کی پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے ملاقات، ویڈیوز وائرل

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی لندن میں پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے ملاقات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خاصی توجہ مل رہی ہے۔اداکارہ نے حال ہی میں لندن میں اپنے میک اپ برانڈ ’’کے بیوٹی‘‘ کی تقریب منعقد کی، جس میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ اس موقع پر شرکا نے کترینہ کیف سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔یہ تقریب ۸ اکتوبر کو لندن میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی انفلوئنسرز لاریب رحیم، رومینہ بیگم، رمشاء وسیم، عاطفہ ارشد، مریم ملک اور مہوش الماس نے شرکت کی۔تقریب کا مقصد کترینہ کیف کے میک اپ برانڈ ’’کے بیوٹی‘‘ کی برطانوی منڈی میں پذیرائی کو اجاگر کرنا تھا۔ یہ تقریب لندن کے معروف بیوٹی اسٹور ’’اسپیس این کے‘‘ میں منعقد ہوئی، جہاں برانڈ کی مصنوعات بھی پیش کی گئیں۔واضح رہے کہ کترینہ کیف نے اپنا بیوٹی برانڈ ’’کے بیوٹی‘‘ سنہ ۲۰۲۵ء میں برطانوی منڈی میں متعارف کرایا تھا۔