تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

سوشل میڈیا تنقید پر کترینہ کیف کا ردعمل، خود کو قبول کرنے پر زور

سوشل میڈیا تنقید پر کترینہ کیف کا ردعمل، خود کو قبول کرنے پر زور

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے زندگی کے مختلف مراحل میں خود کو قبول کرنے اور دوسروں کی رائے کو اپنی ذات پر حاوی نہ ہونے دینے کی اہمیت اجاگر کی ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں ایک عوامی تقریب میں شرکت کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ان کے وزن اور ظاہری خدوخال سے متعلق تبصرے کیے گئے تھے۔لندن میں اپنے حسن و آرائش کے برانڈ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 43 سالہ اداکارہ نے اگرچہ آن لائن تنقید کا براہ راست ذکر نہیں کیا، تاہم ان کی گفتگو کا محور خود اعتمادی اور اپنی ذات کو قبول کرنا تھا۔ایک سوال کے جواب میں کترینہ نے کہا کہ زندگی میں کبھی لوگ آپ کی تعریف کرتے ہیں، لیکن بعض اوقات انسان کو خود اپنا سب سے بڑا حوصلہ بننا پڑتا ہے۔انہوں نے اس سوچ کو اپنے برانڈ کے نعرے ’’اپنا آپ ہونا بھی ٹھیک ہے‘‘ سے جوڑا۔ ان کے مطابق انسان کو چاہیے کہ وہ جیسا بھی ہے، خود کو قبول کرے اور اپنی اصل شخصیت کے ساتھ مخلص رہے۔کترینہ کا کہنا تھا کہ زندگی ہمیشہ ایک جیسی نہیں رہتی۔ کچھ ادوار میں انسان کو محسوس ہوتا ہے کہ وہ ہر کام بہترین انداز میں کر رہا ہے، جب کہ کبھی ایسا وقت بھی آتا ہے جب اسے لگتا ہے کہ وہ کچھ بھی درست نہیں کر پا رہا۔ اسی طرح کبھی انسان خود کو اپنی بہترین حالت میں محسوس کرتا ہے اور کبھی اس مقام تک پہنچنے کے سفر سے گزر رہا ہوتا ہے۔اداکارہ نے زور دیا کہ زندگی کے تمام مراحل کو غیر ضروری دباؤ کے بغیر قبول کرنا چاہیے اور دوسروں کی باتوں کو خود پر حاوی نہیں ہونے دینا چاہیے۔ ان کے خیال میں خود کو ضرورت سے زیادہ سنجیدگی سے لینے کے بجائے حالات کو سمجھنا اور اپنے ساتھ نرمی برتنا زیادہ اہم ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کترینہ کیف امبانی خاندان کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک تقریب میں شریک ہوئی تھیں، جس کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ان کے وزن اور ظاہری خدوخال سے متعلق تبصرے شروع ہوگئے تھے۔ اس دوران ناقدین نے اس بات کو بھی نظر انداز کیا کہ اداکارہ نے نومبر 2025 میں اپنے بیٹے ویہان کو جنم دیا تھا اور ان کی زچگی کو ابھی ایک سال بھی مکمل نہیں ہوا تھا۔تاہم، متعدد صارفین نے کترینہ کیف کی حمایت کرتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو جواب دیا۔ فلمی صنعت سے تعلق رکھنے والی شخصیات سلمان خان، ریتک روشن، سمیرہ ریڈی اور سندریا رجنی کانت بھی اداکارہ کے حق میں آواز اٹھانے والوں میں شامل تھیں۔