کینیا( سپورٹس ڈیسک)کینیا کی 25 سالہ ایتھلیٹ ایگنس نگیٹچ نے کوپن ہیگن میں ورلڈ ایتھلیٹکس روڈ رننگ چیمپئن شپ کے دوران خواتین کی ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ایگنس نگیٹچ نے 21.1 کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹہ، 5 منٹ اور 15 سیکنڈ میں طے کرکے سابق عالمی ریکارڈ میں ایک سیکنڈ کی بہتری کی۔ سابق ریکارڈ بھی کینیا کی پیرس جیپچرچر نے 2020 میں قائم کیا تھا۔نگیٹچ نے دوڑ کے آغاز سے ہی برتری حاصل کی اور اسے اختتام تک برقرار رکھا، جبکہ ان کی ہم وطن ویرونیکا لولیو 50 سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہیں۔خواتین کی مجموعی ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ ایتھوپیا کی لیٹسن بیٹ گیدی کے پاس ہے، جنہوں نے 2021 میں یہ فاصلہ ایک گھنٹہ، 2 منٹ اور 52 سیکنڈ میں مکمل کیا تھا۔ایگنس نگیٹچ کیلئے رواں سال یہ دوسری بڑی کامیابی ہے، اس سے قبل وہ جنوری میں ورلڈ کراس کنٹری چیمپئن شپ بھی جیت چکی ہیں۔