لاہور( شو بز ڈیسک) معروف میزبان و اداکارہ کرن خان اور کاروباری شخصیت مرزا اشتیاق بیگ کی شادی کے بعد پہلی خاندانی عشائیے کی تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہوگئیں۔کرن خان اور مرزا اشتیاق بیگ نے حال ہی میں سعودی عرب میں نکاح کیا تھا، جس کے بعد دونوں نے عمرے کی سعادت بھی حاصل کی۔ نکاح کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد جوڑی سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہی۔پاکستان واپسی کے بعد نئے جوڑے نے دوستوں اور اہلِ خانہ سے ملاقاتیں شروع کیں، اسی سلسلے میں مرزا اشتیاق بیگ کے گھر پہلے خاندانی عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں دونوں خاندانوں کے افراد کے علاوہ اداکارہ ایمن سلیم نے بھی شرکت کی، جو مرزا اشتیاق بیگ کی بھانجی ہیں۔