تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

گھر سے الگ رہنے کا مطلب یہ نہیں کہ کسی نے اپنے خاندان کو چھوڑ دیا:کومل عزیز

گھر سے الگ رہنے کا مطلب یہ نہیں کہ کسی نے اپنے خاندان کو چھوڑ دیا:کومل عزیز

کراچی( شوبز ڈیسک)کومل عزیز خان نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو اپنی تعلیم، خودمختاری اور بنیادی حقوق کے حصول کے لیے مضبوط اور ثابت قدم ہونا چاہیے اور معاشرتی دباؤ کے آگے نہیں جھکنا چاہیے۔کراچی سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران مداحوں کے مختلف سوالات کے جواب دیے۔کومل عزیز خان نے انکشاف کیا کہ وہ ڈیڑھ سال قبل اپنے خاندانی گھر سے الگ ہو کر آزادانہ زندگی گزار رہی ہیں۔ ان کے مطابق وہ اب اپنی بہترین دوست اور اپنی پالتو بلی کے ساتھ رہتی ہیں، جبکہ ان کا خاندان قریب ہی رہتا ہے اور اکثر ان کے لیے گھر کا کھانا بھیجتا ہے، جسے وہ اپنی زندگی کا بہترین دور قرار دیتی ہیں۔اداکارہ نے واضح کیا کہ خاندانی گھر سے الگ رہنے کا مطلب یہ نہیں کہ کسی نے اپنے خاندان کو چھوڑ دیا ہے، بلکہ یہ ذاتی آزادی اور طرزِ زندگی کا انتخاب ہو سکتا ہے۔شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ معاشرتی دباؤ کو اہمیت نہیں دیتیں اور اپنی زندگی کے فیصلے خود کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔