تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

کومل عزیز کا شادی سے متعلق بیان، خواتین کو اپنی صحت کا خیال رکھنے کا مشورہ

کومل عزیز کا شادی سے متعلق بیان، خواتین کو اپنی صحت کا خیال رکھنے کا مشورہ

کراچی ( شو بز ڈیسک) پاکستانی سابق اداکارہ اور ماڈل کومل عزیز خان نے شادی سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ شاید ان کی شادی کی عمر گزر چکی ہے اور اب وہ خود کو شادی کے قابل نہیں سمجھتیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی دوسری خواتین کے لیے سبق بن سکتی ہے، جنہیں اپنی صحت اور ذات کا خیال رکھنا چاہیے۔کومل عزیز خان شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کے بعد کاروباری دنیا میں کامیابی حاصل کر چکی ہیں۔ حال ہی میں وہ اپنے وزن میں نمایاں اضافے کے باعث خبروں کی زینت بنیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جانے لگیں۔جسمانی خدوخال میں تبدیلی کے بعد سابق اداکارہ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید اور طنز کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔کومل عزیز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا ایک سیشن منعقد کیا، جس میں مداحوں نے ان سے مختلف سوالات کیے اور زیرِ گردش افواہوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ شادی کیوں نہیں کر رہیں اور ان کی عمر زیادہ کیوں دکھائی دینے لگی ہے؟اس سوال کے جواب میں کومل عزیز نے کہا کہ شاید ان کی شادی کی عمر گزر گئی ہے اور اب وہ شادی کے قابل نہیں رہیں۔ تاہم، انہوں نے اس صورتِ حال کو دوسری خواتین کے لیے ایک سبق قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو اپنی ذات اور صحت کا خیال رکھنا چاہیے۔سوال و جواب کے اسی سلسلے میں ایک مداح نے انہیں اداکار عدیل چوہدری سے شادی کرنے کا مشورہ بھی دیا۔اس تجویز پر کومل عزیز نے کہا کہ عدیل چوہدری ایک بہترین اداکار اور اچھے انسان ہیں، تاہم وہ کسی اداکار سے شادی نہیں کرنا چاہتیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے شوہر کے دوسری خواتین کے ساتھ قریبی تعلقات ہوں، کیونکہ ان کے خیال میں خواتین کے ساتھ قربت اداکاروں کے پیشے کا ایک حصہ ہے۔