تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

خیبرپختونخوا حکومت کا سابق فاٹا اور پاٹا میں ٹیکس واپسی کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت کا سابق فاٹا اور پاٹا میں ٹیکس واپسی کا اعلان

پشاور( پاکستان خبر)خیبرپختونخوا حکومت نے سابق فاٹا اور پاٹا میں صوبائی حکومت کے زیر انتظام تمام ٹیکس واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ وفاق سے ان علاقوں کے لیے 10 سالہ ٹیکس استثنیٰ اور انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کی تکمیل کا مطالبہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں سابق فاٹا اور پاٹا میں ٹیکس نفاذ کے معاملے پر صوبائی حکومت کے زیر اہتمام گرینڈ جرگہ منعقد ہوا، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام، مسلم لیگ، جماعت اسلامی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور تاجر برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے آئینی اور معاشی حقوق کے حصول کے لیے حکومت اور اپوزیشن کا ایک مؤقف پر ہونا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی سی این جی اور گندم سمیت مختلف معاملات پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہو چکی ہیں۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبے کے مسائل پر سیاسی جماعتوں نے متفقہ مؤقف اختیار کیا ہے اور وفاق سے خیبرپختونخوا کے آئینی و مالی حقوق کے لیے مضبوط دلائل کے ساتھ بات کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سابق فاٹا کے لیے وفاق کی جانب سے 100 ارب روپے فراہم کرنے کا وعدہ تاحال پورا نہیں کیا گیا، ایسے میں وعدے مکمل کیے بغیر ٹیکس نافذ کرنا مناسب نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سابق فاٹا کے تاجروں کو ملک کے دیگر بڑے شہروں کے تاجروں جیسی سہولیات فراہم کی جائیں۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور صوبائی حقوق و مفادات کے ہر معاملے پر حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔