تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

کرشنا شروف کا افغان ایم ایم اے فائٹر کے ساتھ تعلق کا انکشاف

کرشنا شروف کا افغان ایم ایم اے فائٹر کے ساتھ تعلق کا انکشاف

ممبئی( شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار جیکی شروف کی صاحبزادی کرشنا شروف نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ایک افغان مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر کے ساتھ ’’لیو اِن ریلیشن شپ‘‘ میں ہیں۔33 سالہ کرشنا اس وقت ریئلٹی شو ’دی 50‘ میں شریک ہیں، جہاں ایک حالیہ قسط کے دوران انہوں نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ کرشنا نے بتایا کہ وہ فٹنس کے شعبے میں دلچسپی رکھتی ہیں اور اسی شعبے سے منسلک ایک ایم ایم اے فائٹر کے ساتھ ان کا رشتہ قائم ہوا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشنا نے فائٹر کا نام نہیں لیا، تاہم ذرائع کے مطابق وہ افغان فائٹر عبدالعظیم بداخشی ہیں۔ کرشنا کے مطابق دونوں کی پہلی ملاقات ممبئی میں ایک ایونٹ کے دوران ہوئی، جس کے بعد انسٹاگرام پر رابطہ قائم ہوا اور آٹھ ماہ تک ویڈیو کالز کے ذریعے گفتگو جاری رہی۔بعد ازاں دونوں گوا میں ملے، جہاں دو ہفتے ایک ساتھ گزارنے کے بعد رشتہ مزید مضبوط ہوا۔ اس کے بعد دہلی میں کچھ وقت گزارا اور پھر ممبئی میں ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا گیا۔کرشنا شروف نے بتایا کہ محبت کا اصل مطلب ایک دوسرے کی خوشی اور سکون کا خیال رکھنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تعلق کے آغاز میں زبان ایک چیلنج تھی کیونکہ ان کے ساتھی فارسی بولتے تھے جبکہ وہ انگریزی میں بات کرتی تھیں، اور دونوں کی ہندی بھی زیادہ مضبوط نہیں تھی، لیکن باہمی سمجھ اور رابطے نے فاصلے کم کر دیے۔