تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

کریتی سنن اور کبیر باہیا کی ایک ساتھ موجودگی، تعلقات کی افواہیں پھر گرم

کریتی سنن اور کبیر باہیا کی ایک ساتھ موجودگی، تعلقات کی افواہیں پھر گرم

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کریتی سنن ایک مرتبہ پھر اپنے مبینہ دوست کبیر باہیا کے ہمراہ نظر آئیں، جس کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں دوبارہ زور پکڑنے لگی ہیں۔کریتی سنن کو برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ کے دوران کبیر باہیا کے ساتھ دیکھا گیا۔ اس دوران دونوں کی موجودگی نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔کبیر باہیا نے میچ کے دوران کریتی سنن اور اپنے ایک دوست کے ساتھ تصاویر بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔تصاویر میں کریتی سنن سبز رنگ کے ٹاپ اور سفید پتلون میں نظر آئیں، جبکہ کبیر باہیا نے بھورے رنگ کی جیکٹ پہن رکھی تھی۔ دونوں کی ایک ساتھ موجودگی کے بعد ایک بار پھر ان کے رشتے سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔