تازہ ترین
پاکستان خبر

کریتی سینن کو راکھی اشتہار پر سوشل میڈیا تنقید کا سامنا

کریتی سینن کو راکھی اشتہار پر سوشل میڈیا تنقید کا سامنا

ممبئی( شو بز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن کو ’رکشا بندھن‘ کے ایک اشتہار میں کتے کو راکھی باندھنے اور لباس کے انتخاب پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔اشتہار میں کریتی سینن آف وائٹ رنگ کا بریلیٹ طرز کا بلاؤز، کیپ اور ڈریپڈ اسکرٹ پہنے دکھائی دیتی ہیں۔ تاہم بعض صارفین نے ان کے لباس کو تہوار کی تشہیری مہم کے لیے نامناسب قرار دیتے ہوئے سوالات اٹھائے۔اشتہار میں اداکارہ کو کتے کے بھونکنے کے بعد اسے روایتی راکھی باندھتے ہوئے بھی دکھایا گیا، جس پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔صارفین نے اشتہار میں کتے کو شامل کرنے اور اسے راکھی باندھنے کے عمل پر بھی اعتراض کیا، جس کے بعد یہ اشتہار سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا۔