تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

لاہور قلندرز کا زمبابوے کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ

لاہور قلندرز کا زمبابوے کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)لاہور قلندرز کی جانب سے زمبابوے کے کرکٹرز کے اعزاز میں الوداعی عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ زمبابوے کے کھلاڑی اسلام آباد میں واقع لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں پانچ ہفتوں کے تربیتی پروگرام میں شریک تھے۔یہ تربیتی پروگرام زمبابوے کرکٹ اور لاہور قلندرز کے درمیان طے پانے والے تبادلہ پروگرام کا حصہ تھا، جس کا مقصد زمبابوے کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں بہتر بنانے اور کرکٹ کی نئی مہارتیں سیکھنے کے مواقع فراہم کرنا تھا۔پانچ ہفتوں پر مشتمل تربیتی سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے کرکٹ کی باریکیوں سے آگاہی حاصل کرنے کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارا اور دوستانہ تعلقات بھی استوار کیے۔پروگرام کے اختتام پر لاہور قلندرز نے زمبابوے کے کھلاڑیوں کے لیے خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق یہ پروگرام محض کرکٹ کی تربیت تک محدود نہیں تھا بلکہ اس کے ذریعے دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کے درمیان دوستی اور باہمی روابط کو بھی فروغ ملا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز اور زمبابوے کرکٹ کے درمیان یہ تعاون دونوں ملکوں کے کرکٹرز کو ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے اور کھیل کی ترقی میں کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ پروگرام کے اگلے مرحلے میں پاکستانی کھلاڑی زمبابوے کا دورہ کریں گے۔