تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کو پاکستان پر 195 رنز کی برتری، 8 وکٹوں پر 366 رنز

لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کو پاکستان پر 195 رنز کی برتری، 8 وکٹوں پر 366 رنز

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)لیڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 8 وکٹوں پر 366 رنز بنا کر 195 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ہیری بروک 91 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ جارڈن کاکس نے 73، جو روٹ نے 66 اور ڈین لارنس نے 51 رنز بنائے۔ جیمی اسمتھ 16 اور جوفرا آرچر بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ ہیں۔پاکستان کی جانب سے اسپنر علی عثمان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے کیریئر کی بہترین کارکردگی دکھائی اور 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد عباس، محمد علی اور خرم شہزاد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان پہلی اننگز میں 171 رنز پر آؤٹ ہوا تھا۔ عبداللہ شفیق نے 61، امام الحق نے 42 اور کپتان سلمان آغا نے 21 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ کے اولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے 5،5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔