تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

لیڈز ٹیسٹ: 5،5 وکٹیں لینے والے بولرز نے گیند آدھی آدھی بانٹ لی

لیڈز ٹیسٹ: 5،5 وکٹیں لینے والے بولرز نے گیند آدھی آدھی بانٹ لی

لیڈز( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے خلاف لیڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار بولنگ کرنے والے انگلینڈ کے اولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے میچ کی گیند کو منفرد انداز میں آپس میں تقسیم کرکے نئی مثال قائم کردی۔پاکستان کو پہلی اننگز میں 171 رنز پر آؤٹ کرنے کے دوران دونوں انگلش بولرز نے پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ چونکہ ایک ہی اننگز میں دو بولرز کا پانچ، پانچ وکٹیں لینا کم ہی دیکھنے میں آتا ہے، اس لیے دونوں نے گیند کو یادگار کے طور پر رکھنے کا فیصلہ کیا۔جوش ٹنگ نے گراؤنڈ سے واپس جاتے ہوئے اولی رابنسن کو تجویز دی کہ گیند کو درمیان سے کاٹ کر دونوں آدھا آدھا رکھ لیتے ہیں۔ رابنسن نے بھی اس خیال سے اتفاق کیا۔بعد ازاں ڈریسنگ روم پہنچ کر جوش ٹنگ نے گراؤنڈ اسٹاف سے گیند کو دو حصوں میں کاٹنے کی درخواست کی، جس پر عمل کرتے ہوئے اسٹاف نے کچھ دیر بعد گیند کے دو ٹکڑے کرکے دونوں بولرز کے حوالے کردیئے۔اولی رابنسن کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی آدھی گیند بطور یادگار ملنا روز روز کا معاملہ نہیں، اس لیے یہ ایسا واقعہ ہے جسے وہ اور جوش ٹنگ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔